لودہراں ، ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کا صبح سویرے اندرون شہر کا دورہ ، میونسپل افسران کو دفاتر سے نکل صفائی کے انتظامات چیک کرنے کی ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 18 ستمبر 2021 13:18

لودہراں ، ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کا صبح سویرے اندرون شہر کا دورہ ، میونسپل افسران کو دفاتر سے نکل صفائی کے انتظامات چیک کرنے کی ہدایت
لودھراں (عرفان اعوان۔ اردو پوائنٹ) ڈپٹی کمشنر لودہراں عمران قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ آمنہ موددی اور چیف میونسپل آفیسر زوہیب لغاری کے ہمراہ شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے میونسپل افسران کو اپنے دفاتر سے نکل کر صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے آج صبح سویرے لودھراں اندرون شہر کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے چیف میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ وہ عملہ صفائی کے ہمراہ فیلڈ میں نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عملہ صفائی کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے کیونکہ عملہ صفائی کی انتھک محنت کی بدولت صاف ستھرا ماحول میسر آتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی مہم ''خدمت آپکی دھلیز پر'' کا حصہ بنیں اور انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں کو احساس ذمہ داری سے کوڑا مقرر کردہ جگہوں اور کوڑا دانوں میں پھینکنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو جگہ جگہ گلی محلوں میں کوڑا پھینکنے سے اجتناب کرنے اور آس پاس کا ماحول صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سینیٹری ورکرز کے کام کو سراہا اور ڈیوٹی جانفشانی سے انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کوڑے کو بروقت ٹھکانے لگانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے سینیٹری انچارج کو جمع شدہ کوڑا آبادیوں سے دور ڈمپنگ سائٹس پر سائنسی اصولوں کے مطابق دبانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں