سینئر ٹیچر کشور سلطانہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لودہراں کی پرنسپل تعینات ، ٹیچرز یونین کی مبارکباد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 21 ستمبر 2021 11:30

سینئر ٹیچر کشور سلطانہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لودہراں کی پرنسپل تعینات ، ٹیچرز یونین کی مبارکباد
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 21 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عرفان اعوان) میڈم کشور سلطانہ کے بطور پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول لودھراں آنے سے لودھراں کی بچیوں اور اساتذہ کو ایک شفیق اور بہترین ایڈمنسٹریٹر میسر آئی ہے انکی آمد پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین رانا محمد فاروق خاں نے سابق ڈی ای او سیکنڈری حافظ جمال ناصر کے ہمراہ میڈم کشور سلطانہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ میڈم کشور سلطانہ لودھراں کی بچیوں کے لیے شاندار تعلیمی ماحول فراہم کریں گی انہوں نے مزید کہا کہ میڈم کشور سلطانہ کی آمد سے ٹیچرز برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں