لودہراں ، کہروڑپکا ہسپتال فنکشنل ہوگا ، سیوریج سسٹم کے ورک آرڈر 30 ستمبر تک جاری کردیں گے۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان جمعہ 24 ستمبر 2021 12:11

لودہراں ، کہروڑپکا ہسپتال فنکشنل ہوگا ، سیوریج سسٹم کے ورک آرڈر 30 ستمبر تک جاری کردیں گے۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال کہروڑپکا کی نئی بلڈنگ کو پندرہ دنوں میں فنکشنل کیا جائے ۔عوام کو جدید ترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔سیوریج سسٹم کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص 30 ستمبر تک ورک آرڈر جاری کریں گے ۔کتے مار مہم شروع ہے اینٹی ریبیز ویکسین بھی موجود ہے ڈاکٹرز اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں ان خیالات کا اظہار ڈی سی لودھراں عمران قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیاکے سوالوں کے جواب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جدید انداز اور جدید آلات سے مزین کروڑوں روپے مالیت کی6 سال قبل تعمیر ہونے والی 40 بیڈ پر مشتمل بلڈنگ اتناعرصہ تک نان فنکشنل رکھنا سوالیہ نشان ہے جبکہ کوئی معاملہ بھی زیر التوا نہ ہے عمران قریشی نے15 اکتوبر تک 70فیصد بلڈنگ اور آپریشنز کو فنکشنل کرنے اور رپورٹ مرتب کرکے ارسال کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی وارڈ میں لائٹ صفائی نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایمرجنسی میں رات کے اوقات میں ڈاکٹرز بالخصوص لیڈی ڈاکٹر کی عدم حاضری مریضوں سے ناروا رویہ پر اسسٹنٹ کمشنر کو ازخود اور تھرڈ پارٹی کے ذریعے کے رات کے اوقات میں چیکنگ کی ہدایت کی کتے مار مہم کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں سینکڑوں کی تعداد میں کتے تلف کئے گئے ہیں ان کو مارنے والی دوا دو روز تک میسر آسکے گی پھر مہم دوبارہ شروع کر دی جائے گی ،آٹے کی قیمتوں کواضافہ کو کنٹرول کرکئے فلورملز مالکان سے مذاکرات جاری ہیں مزید بہتری آئے گی ۔

شہر بھر کے 40سے 50سالہ سیوریج کے نظام کو مکمل طورپر تبدیل کرنے کے فنڈز کی بھی منظوری آچکی ہے۔ 30ستمبر تک کام شروع کر دیا جائے گا ۔شہریوں کو سیوریج کے مسئلے سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی۔ دریں اثناء انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے مسائل دریافت کئے ڈاکٹرز بارے شکایات پر ایم ایس کو نوٹس لینے کی ہدایت کی ۔ریونیوسٹاف سے میٹنگ کی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید انجم ایم ایس ڈاکٹر قمر حفیظ تحصیلدار جاوید ممتاز لکھویرا ودیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں