لودہراں ، جماعت اسلامی کے زیراہتمام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان منگل 12 اکتوبر 2021 11:49

لودہراں ، جماعت اسلامی کے زیراہتمام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی
لودہراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) لودھراں امیرجماعت اسلامی ضلع لودھراں ڈاکڑ طاہراحمد چوہدری محسن پاکستان ڈاکڑ عبدالقدیر کا امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پورے پاکستان کی طرح لودھراں غوثیہ چوک پر غائبانہ نماز جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

انہوں نے مذید کہا کہ  ڈاکٹر عبد القدیر خان کی بے مثال اور لا زوال خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان کی رحلت سے پوری قوم صدمے میں ہے۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار کچھ عرصہ سے علیل تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرکے جس جذبے سے ڈاکٹرصاحب نے پاکستان واپس آکر ملک و قوم کی خدمت کی ہے اس پر پاکستان کے 22کروڑ عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایٹمی پروگرام کے باعث آج پاکستان ناقابل تسخیر ہوچکا ہے۔قوم اپنے ایٹمی پروگرام کے ہیرو کی ہمیشہ احسان مندر ہے گی۔پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے آج دشمنوں کے لیے آسان نوالہ نہیں رہا۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے بھی اصل ہیرو ہیں۔ مسلم ممالک میں انہیں ہمیشہ عزت و احترام ملا،جو بہت کم لوگوں نصیب ہوا ہے۔

ان کی وطن سے محبت انمول تھی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عبد القدیر خان کو تین صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ جماعت اسلامی کے رہنماوں نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایک قابل انسان اور سچے مسلمان تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی خدمت کے لیے وقف کررکھی تھی۔ بلاشبہ ڈاکٹر عبد القدیر قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔غائبانہ نمازجنازہ میں صحافیوں  سیاسی سماجی رہنماؤں انمجمن تاجران سول سوسائٹی جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں