بہت جلد سپیڈو بسوں کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے، عبد الرحمن کانجو

بہاولپور سے لودھراں کے بعد اب ان بسوں کو کہروڑپکا سے دنیاپور اور ملتان تک چلایا جائیگا، خصوصی گفتگو

جمعہ 27 مئی 2022 15:06

بہت جلد سپیڈو بسوں کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے، عبد الرحمن کانجو
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) وزیر مملکت برائے داخلہ امور عبدالرحمن خان کانجو نے کہاہے کہ بہت جلد سپیڈو بسوں کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے،بہاولپور سے لودھراں کے بعد اب ان بسوں کو کہروڑپکا سے دنیاپور اور ملتان تک چلایا جائیگا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عبد الرحمن کانجو نے کہاکہ کم وقت میں جتنی زیادہ عوامی سہولیات ضلع لودھراں کو پہنچا سکے ،اسے کرنے میں زرہ برابر تاخیر نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ دنیاپور تحصیل میں سوئی گیس پریشر کو مسئلہ 70 فیصد تک حل کرلیا گیا ہے ،اسی طرح کہروڑپکا تحصیل میں بجلی کی فراہمی جیسے مسائل کو ہر گاؤں تک مکمل کرلیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ شاہرات کی رٴْکی ہوئی تعمیرات شروع ہونے جارہی ہیں اور عوام کی تکالیف کا ہر ممکن وسیلے سے حل نکالا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالرحمن کانجو نے کہاکہ پونے چار سال کا طویل عرصہ ایک بے وقوف حکومت کی عوام کٴْش پالیسیوں کی نذر ہوگیا،سیاسی انتقام کے شوقین اقتدار کے پجاری عوام کے ریلیف کیلئے کچھ نہ کرسکے ہمارے پاس جو سال سوا سال ہے ہم نے اپنے حلقوں اور اضلاع پر توجہ دینی ہے اسی لئے کوشش کررہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ وقت مسائل کے حل اور عوامی محبت کے قرض اتارنے میں لگایا جائے۔

انہوںنے کہاکہ لودھراں کے عوام کو اب بہت جلد سپیڈو کا آرام دہ اور ٹھنڈا سفر پورے ضلع اور بیرون ضلع بھی دستیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں