لودھراں میں پولیس نے منشیات سے بھرا آئل ٹینکر پکڑ کر کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی

منگل 21 جون 2022 17:00

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2022ء) لودھراں میں پولیس نے منشیات سے بھرا آئل ٹینکر پکڑ کر کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او عبدالرؤف بابرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے 2 ملزم عباس اور طارق ایک آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں میں 3 کروڑ مالیت کی سوا 8 من چرس چھپا کر جنوبی پنجاب میں اسمگل کررہے تھے۔ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے مخبری پر اڈہ پرمٹ کے قریب آئل ٹینکر کو روک کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی چرس برآمد کرلی اور 2 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات کی بھاری کھیپ پکڑنے والی پولیس ٹیم کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں