جہانگیر ترین کی لودھراں اور بہاولپور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

جمعرات 31 اگست 2023 20:40

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2023ء) چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین لودھراں اور بہاولپور کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے فوری طور پر لودھراں اور بہاولپور کے سیلاب متاثرین کے لئے فلڈ ریلیف فنڈ قائم کیا، ہم نے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے دن رات کام کیا، اللہ نے مجھے عوام کی خدمت کی توفیق دی، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میں نے ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں، سیلاب میں گھرے بہن بھائیوں کی امداد کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہیں آئے گی، ڈپٹی کمشنر لودھراں، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔لودھراں کے رہنما تحسین گردیزی، ارشاد عباس گھلو نے کہا اہلیان علاقہ کی جانب سے جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر لودھراں نے کہا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، نقصان کا ازالہ کریں گے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں