محکمہ بہبود آبادی ضلع لودھراں کے زیراہتمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

جمعرات 31 جنوری 2019 15:15

لودھراں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنری2019ء) محکمہ بہبود آبادی ضلع لودھراں کے زیراہتمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادفیملی ہیلتھ کلینک کہروڑپکا میں کیا گیا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید انجم ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر افتخار احمد تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رشید انجم نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز محکمہ بہبود آبادی کے عملے سے بھرپور تعاون کریں اور فیملی پلاننگ کے مریض براہ راست فیملی ہیلتھ کلینک میں ریفر کریں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر طارق محمود نے کہا کہ محکمہ بہبودآبادی خاندانی منصوبہ بندی کی بہترین سہولتیں ہر گھر پہنچا رہا ہے اور اسی سلسلے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو خاندانی منصوبہ بندی کی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ٹی ایچ کیو سپتال ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی اور محکمہ صحت ہر فرد تک صحت کی سہولیات باہم پہنچا رہے ہیں۔انچارج فیملی ہیلتھ کلینک ڈاکٹر عافیہ رحمان نے خاندانی منصوبہ بندی کی معیاری سہولیات کی فراہمی بارے آگاہی فراہم کی۔ ورکشاپ سے ڈاکٹر اسماء گائناکالوجسٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں