ضلع کو پولیو فری رکھنے کے لئے جدو جہد جاری رکھی جائے، ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز

جمعرات 18 اپریل 2019 18:04

لودھراں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز نے کہا ہے کہ ضلع کو پولیو فری رکھنے کے لئے جدو جہد جاری رکھی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ خانہ بدوش اور مسافر بچوں کی ویکسی نیشن پر خصو صی توجہ کی جائے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ضلع میں 22اپریل سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی ایم او اخلاق احمد، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر بشیر، ڈاکٹر شکیل شکور، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر رضوان احمد، ڈاکٹر شوکت علی اعجاز،فوکل پرسن راشد گجر،معاون محکموں کے سربراہ سید سلیم رضا، جمال ناصر،مد ثر عباس ہاشمی، مسعود نبی واہلہ اور دیگر افیسرز مو جود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں پانچ سال سے کم عمر کے تین لاکھ سولہ ہزار دو سو پچانوے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف ملی جدو جہد کے ساتھ حاصل کیا جائے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم نے بتا یا کہ پولیو مہم میں چھ سے گیارہ ماہ کے بچوں کو وٹامن اے کے بلیو کیپسول جبکہ بارہ ماہ سے انسٹھ ماہ کے بچوں کو ریڈ کیپسول دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں