ڈپٹی کمشنر کاماڈل بازار لودھراں میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا

جمعہ 1 مئی 2020 17:06

لودھراں۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کا ماہ صیام میں عوام کو اشیاء ضروریہ حکومتی مقررہ کردہ نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے ماڈل بازار لودھراں میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا اچانک معائنہ۔ ڈپٹی کمشنر نے یوٹیلٹی سٹور سمیت دیگر دوکانوں پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کی پڑتال کرتے ہوئے اٴْن کی کوالٹی کا بھی خصوصی طورپر جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے تحت 19اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی، چاول، گھی، دالوں اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء پر 4روپے سے 115روپے تک کا ریلیف دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایاکہ ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹور پر آٹے کا 20کلو کا تھیلا 800روپے میں دستیاب ہے جبکہ چینی کی فی کلو گرام قیمت68روپے برقرار رہی گی۔

انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری شاپنگ کرتے وقت دوکاندار سے ریٹ لسٹ طلب کریں اور مقررہ ریٹ سے زائد قیمت ہر گز ادا نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہری گرانفروشوں بارے میرے آفس کے کنٹرولروم میں شکایت کرسکتے ہیں اور مہنگے داموں اشیاء بیچنے والوں کے خلاف قیمت ایپ پر بھی شکایت کی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ریلیف پیکج کا فائدہ عوام کو براہ راست پہنچنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کی وباء کے باعث عوام کو شش کریں کہ حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خریداری کے وقت سماجی فاصلے کے اصول پر ضرور عمل کریں۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کا وافرمقدارمیں اسٹاک موجود ہونا چاہیے تاکہ ریلیف پیکج کا فائدہ حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچایا جا سکے -انہوں نے مزید کہاکہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے۔انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام کی رہنمائی کیلئے نرخ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور منصوعی گرانی اور ناجائزمنافع خوری سے گزیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں