لودھراں ، اشتہاری مجرم کا تعاقب کرنے والا پولیس اہلکار کاٹن فیکٹری کی کٹر مشین میں آ کر شدید زخمی ، ٹانگ جسم سے علیحدہ ہوگئی

جمعہ 3 دسمبر 2021 18:09

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) لودھراں میں اشتہاری مجرم کا تعاقب کرنے والا پولیس اہلکار کاٹن فیکٹری کی کٹر مشین میں آ کر شدید زخمی ہو گیا، ٹانگ کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

لودھراں پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد حنیف اشتہاری مجرم ہیبت خان کا تعاقب کر رہا تھا، اڈہ پرمٹ کے قریب ملزم کاٹن فیکٹری میں چھپ گیا۔ملزم کو پکڑتے ہوئے کانسٹیبل حنیف کا پائوں پھسل کر کٹر مشین میں آ گیا اور اس کی ٹانگ کا نچلا حصہ کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گیا۔کانسٹیبل حنیف کو تشویش ناک حالت کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لودھراں سے بہاول وکٹوریا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں