ی*لودھراں، ٹریلر کی موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر، میاں، بیوی اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

جمعرات 9 نومبر 2023 21:45

_ لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2023ء) لودھراں میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چیک نمبر 100 ایم کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔جب7افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کرنے کے بعد گھر پہنچی تو پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا اور پورا گائوں لواحقین کے گھر میں جمع ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار ٹریلر نے اوور ٹیک کرتے ہوئے رکشے کو ٹکر ماری۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں