پیپلز پارٹی کے زیراہتمام لورالائی میں کسانوں کے حق میں ریلی کا انعقاد

منگل 25 جنوری 2022 00:00

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعلان پر پاکستان پیپلز پارٹی لورالائی کے ڈویژنل صدر رحمت اللہ کدیزئی،ضلعی صدر حسام الدین کدیزئی، ضلعی کواڈینیٹر شمس حمزہ زئی شیر شاہ جوگیزئی اور دیگر کی قیادت میں آج لورالائی میں کسانوں کے حق میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی میں ٹریکٹروں ،گاڑیوں اور پی پی پی کے سینکڑوں کارکنوں اور کسانوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی شہرکے مختلف شاہراہوں ژوب روڈ تحصیل روڈ بھاگی بازار سے ھوتی ھوئی نیو اڈے میں اختتام پذیر ہوئی اور ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی جلسے سے شمس حمزہ زئی،رحمت اللہ کدیزئی ،حسام الدین کدیزی۔

شیر شاہ جوگیزئی۔

(جاری ہے)

قیصرخان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے مہنگائی ،کرپشن کے خاتمے کے لئیے پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہی کردار ادا کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈڈ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر اتنی مہنگائی کر دی ہے جسے زمیندار کسان، اور غریب عوام برائے راست متاثر ہو رہی ہے اور غریب اس وقت دو روٹی کے محتاج ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ انشااللہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے پاکستان میں اور بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر کسانوں زمینداروں،اور غریب عوام کو اس مہنگائی کے دلدل سے نکال کر ہی دم لے گی

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں