ایم کیوایم پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان نے لیاری ککری گراونڈ میں جلسہ کرنے کی ڈپٹی کمشنر جنوبی کو درخواست دائر کردی

جمعرات 12 جولائی 2018 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان نے لیاری ککری گراونڈ میں جلسہ کرنے کی ڈپٹی کمشنر جنوبی کو درخواست دائر کردی۔ درخواست میں تحریر ہے کہ ایم کیو ایم کو گارڈن سے کھارادر اور لیاری کے علاقوں میں ریلی نکالنے کی اجازت بھی دی جائے۔

(جاری ہے)

کراچی سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 246 کے امیدوار محفوظ یار خان ایڈوکیٹ نے لیاری ککری گراونڈ میں جلسہ اور گارڈن سے کھارادر اور لیاری کے علاقوں میں ریلی نکالنے کی ڈپٹی کمشنر جنوبی کو درخواست دائر کردی ہے،درخواست میں تحریر ہے کہ ایم کیو ایم کو گارڈن سے کھارادر اور لیاری کے علاقوں میں ریلی نکالنے کی اجازت بھی دی جائے،اس حوالے سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان نے کہا کہ ریلی اور جلسے کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کو موثر بنایا جائے

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں