مالاکنڈ ڈویژن کے 10 میں سے 7 علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ بجھادی گئی ، دو مقامات پر شعلے بے قابو

پیر 6 جون 2022 13:00

ملاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2022ء) مالاکنڈ ڈویژن کے 10 میں سے 7 علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ بجھادی گئی ، تاہم تین مقامات پر شعلے تیز ہوگئے اور سوات کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر ابھی تک مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے دیولئی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ بری کوٹ کیعلاقیکڑاکڑ میں بھی آگ پر قابو نہ پایاجاسکا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی میں بھی آگ بجھانے کی کوششیں جاری رہیں کہوٹہ کے جنگل میں جمعے کو لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا جس سے 7 کلومیٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر بھی شدید گرمی کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جہاں محکمہ ماحولیات کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف رہے۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ بجھانے کے لیے دو فوجی ہیلی کاپٹر فراہم کیے گئے ہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج مارگلہ ہلز پر آگ بجھانے میں سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہے۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں