مانانوالہ ، سکول وین ٹرین سے ٹکرا گئی،3 طالبہ جاں بحق 9 شدید زخمی

منگل 16 نومبر 2021 22:45

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2021ء) مانانوالہ کے علاقے باہڑیاں والا روڈ پر سریانوالہ ریلوے پھاٹک پر افسوسناک حادثے میں سکول وین ٹرین سے ٹکرا گء جس کے نتیجے میں 3 طالبہ جاں بحق 9 شدید زخمی ہو گئیں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے متعدد زخمی طالبات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ کے نواحی علاقہ باہڑیاں والا سریانوالہ ریلوے پھاٹک کے قریب چار چک رسالہ کی رہاشی طالبات کی سکول وین بغیر پھاٹک ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے جڑانوالہ سے لاہور جانے والی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین طالبہ عائشہ مصباح نورین شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق جبکہ 9 طالبات شدید زخمی ہو گئیں زخمی ہونے والی طالبات کو ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیوں نے بروقت پہنچ کر طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا ہے زخمیوں میں فاطمہ۔

(جاری ہے)

زینب۔ایمان۔ارمان۔مصباح۔ماہ نور اور دیگر طالبات شامل ہیں حادثہ ریلوے احکام کی غفلت لاپروائی کی وجہ سے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا محمد شکیل اسلم اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرین حادثہ کا نوٹس لے لیا اور زخمیوں کو ترجیح بنیادوں پر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں اور حادثے میں ذمہ داروں کے خلاف رپورٹ طلب کر لی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں