مانانوالہ:ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹروقارعلی خان کی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 18 جنوری 2024 22:35

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2024ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر وقار علی خان کی زیر صدارت جنرل الیکشن 2024 کے شفاف ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ، ریٹرننگ افسران ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع شیخوپورہ میں قومی اسمبلی کے 4 حلقوں کے ل? 4 ریٹرننگ افسران ، 8 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں کے لیے 9 ریٹرننگ افسران اور 18 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اپنے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ ضلع بھر میں قا?م کیے جانیوالے 1ہزار 411 پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طورپر 14 ہزار 314 افسران و ملازمین اپنی قومی ذمہ داری ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر وقار علی خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہو? بتایا کہ قومی اسمبلی کے 4 اور صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں میں عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ضلع شیخوپورہ میں 21 لاکھ 13 ہزار 545 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 11 لاکھ 63 ہزار 194 مرد اور 9 لاکھ 50 ہزار 351 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ 1 ہزار 411 پولنگ اسٹیشنز کو اے ، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے 127 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیاہے۔ الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز اور الیکشن میٹریل والے مقامات پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا اور سیکورٹی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 944 گاڑیاں الیکشن میٹریل اور عملے کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانے کے لیے استعمال ہونگی۔ ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ شفاف ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے ، جس کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا ہے کہ تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران عام انتخابات 2024 میں اپنے فرائض ایمانداری ، وفاداری اور غیر جانبدار ہو کر الیکشنز ایکٹ 2017 ، الیکشن رولز 2017 اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق بغیر کسی طرف داری ، جھکاؤ اور بد نیتی کے بلا خوف و خطرہ سر انجام دیں گے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں