مانانوالہ، ظلم و جبر کا سیاہ باب ختم ہونے جا رہا ہے،خرم منور منج

جمعرات 25 جنوری 2024 20:04

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2024ء) سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار این اے 116 خرم منور منج نے کہا ہے کہ ظلم و جبر کا سیاہ باب ختم ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آپنے سیاسی حریف ن لیگی امیدوار کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں جہاں دل کرے مناظرے کے لئے تیار ہوں عوام کو بتائیں پندرہ سال میں عوام کے لیئے کیا کام کیا ہے ،آٹھ فروری سے پہلے ہی عوام نے آپنا فیصلہ ظلم و جبر کے مہروں کے خلاف سنا دیا ہے میرے حلقہ فیروز وٹواں مانانوالہ فاروق آباد صفدر آباد اور دیگر دیہاتوں کی عوام نے میرے ساتھ جو والہانہ محبتوں کا اظہار کیا ہے آپنی عوام کی محبتوں کا حق ان کے مسائل حل کرکے ادا کروں گا عرصہ پندرہ سال سے حلقہ کی عوام پر براجمان سیاسی بتوں نے حلقہ کی عوام کے لیئے کچھ نہیں کیا انشاء اللہ حلقہ کی عوام کی احساس محرومیوں کو ختم کرکے تمام ترقیاتی کام بلا امتیاز کروائیں گے ان خیالات کا اظہار سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی امیدوار این اے 116 خرم منور منج نے کہا ہے کہ میرے آبا و اجداد کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج بھی حلقہ لوگ میرے والد محترم مرحوم حاجی منور حسین منج صورت میں میرے سے والہانہ محبت کرتے ہیں جو میرے لیئے اعزاز کی بات ہے انشاء اللہ ملک سے جلد ظلم و جبر کا سیاہ ترین باب جلد ختم ہونے جا رہا ہے میرے سیاسی مخالفین شکست دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترتے ہوئے منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انشاء اللہ آٹھ فروری میری کامیابی کا سورج طلوع ہوگا آپنے حلقہ کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لاوں گا میرے حلقہ کا ہر فرد خود کو خرم منور منج سمجھ کر الیکشن لڑے کامیابی ہمارا مقدر ہو گی۔

۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں