منڈی بہاؤالدین میں گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنماء فلک شیر شدید زخمی

فائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، 5ملزمان گرفتار کرلیے گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 نومبر 2022 21:56

منڈی بہاؤالدین میں گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنماء فلک شیر شدید زخمی
منڈی بہاؤالدین (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر 2022ء) منڈی بہاؤالدین پی ٹی آئی رہنماء فلک شیر کی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی، فلک شیر زخمی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں دکن کے علاقے میں ملزمان نے پی ٹی آئی رہنماء فلک شیر کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے رہنماء پی ٹی آئی فلک شیر زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ، پولیس نے فائرنگ واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔فلک شیر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اورمزید چھان بین کیلئے کرائم سین کوبھی محفوظ کرلیا۔ 

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں