ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سول جج کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ، معمولی جرائم میں ملوث 8ملزمان کی فوری رہائی کا حکم

منگل 17 فروری 2015 20:45

منڈی بہاوٴالدین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سول جج کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ معمولی جرائم میں ملوث 8ملزمان کی فوری رہائی کا حکم تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین آصف بشیر نے شیخ سلیمان الہٰی سول جج کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا ماہانہ دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اور جیل کی تمام بارکوں کا تفصیلی معائینہ سمیت اسیران سے فرداً فرداًان کے مسائل کے متعلق آگاہی حاصل کی۔

انہوں نے کچن اسیران میں اسیران کے لئے کھانے کے معیار کو سراہا ۔جیل ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کو دی جانے والی طبی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر فاضل جج نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 08ملزمان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر محمد اکرم خان سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر جیل سٹاف بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں