منڈی بہائو الدین،شادی میں نوٹوں کی بارش، موبائل فون تقسیم

ہفتہ 4 مارچ 2023 15:31

منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2023ء) منڈی بہائو الدین میں مقامی تاجر کی شادی کی تقریب کے دوران نوٹوں کی بارش کردی گئی، باراتیوں میں موبائل فونز بھی تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب میں دولہا کے دوست اور عزیز و اقارب میرج ہال کی چھت سے کافی دیر تک نوٹ نچھاور کرتے رہے۔فضا میں ہر طرف کرنسی نوٹ اڑتے دکھائی دیے، لوگ نوٹ سمیٹنے کے لیے بانسوں پر جال لگا کر پہنچ گئے۔واضح رہے کہ مقامی تاجر کی بارات پھالیہ روڈ پر واقعے میرج ہال میں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں