مانسہرہ ، ٹریفک کا المناک حادثہ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

پیر 9 اکتوبر 2023 23:12

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2023ء) ہزارہ یونیورسٹی کے قریب مانسہرہ ایکسپریس وے ہاتھی میرا میں ٹریفک کا المناک حادثہ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق4 افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جی ایل آئی کار شانگلہ کی تحصیل چکیسر سے مسافر لے کر منزل پہنچنے سے پہلے حادثے کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

موٹروے پولیس کے مطابق مانسہرہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، تیز رفتاری کے باعث کوچ اور جے ایل آئی گاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔ جاں بحق افرادمیں شامل ساجد علی ولد دلاور خان کا تعلق سیکنئی چکیسر سے تھا جو ایک سکول ٹیچر تھا اور پارٹ ٹائم ٹیکسی ڈرائیور بھی تھا ، عمرصادق اور افسر الدین کا تعلق شواوو کوز کلے تحصیل چکیسر سے ہی تھا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں