مانسہرہ ،انتخابات کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں پر 70سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

جمعہ 22 دسمبر 2023 20:25

ْمانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) مانسہرہ آمدہ انتخابات کے لیئے قومی و صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں پر ستر سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے قاہد میاں نوازشریف کے کاغذات بزریعہ وکیل جمع کرائے گئے مسلم لیگ کے قاہد کے کاغذات جمع ھونے کے بعد دیگر پارٹیوں کے امیدوں پر پانی پھر گیا مسلم لیگ کے صوبائی و قومی امیدواروں کے حوصلے سوگنا بڑ گئے اس موقع پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ اچھی بھلی حکومت کو سازش کے تحت گرایا گیا اور جھوٹے کیس بناکر وزیر اعظم کو نا اہل کرنے والوں کے لیئے آج شرم کا دن ھے جنکے عمل سے آج ملک میں مہنگائی اور افرا تفری ھے مہنگائی کے اصل ذمہ دار سات جے آئی ٹی اور عدلیہ کے کردار ھیں جنکو جنرل فیض اور باجوہ کی حمایت حاصل تھی انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی کامیابی پر وزیر اعظم مانسہرہ اور کے پی کے سے ہوگا جو ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8فروی کی تاریخ مسلم لیگ ن اور عوام کی کامیابی کادن ہوگا ،انشا اللہ ہم کامیاب ہوں گے ۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں