ئ*مانسہرہ :دس سال حکومت کرنے والے مخالفین ایک عوامی فلاحی منصوبہ دکھا دیں،مریم نواز

9خیبر پختونخواہ کوئی تجربہ گاہ نہیں جو آئے اور تجربہ کر کے چلا جائے ،الیکشن کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، عوامی اجتماعی سے خطاب

پیر 22 جنوری 2024 20:45

6 مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2024ء) خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ، مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ مانسہرہ کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں ، نواز شریف نے محمد صفدر کو مانسہرہ کے عوام کیلئے وقف کردیا ہے ،دس سال یہاں عوامی فلاحی منصوبوں کو ہضم کرکے پیسہ کھالیا گیا ،کے پی کوئی تجربہ گاہ نہیں کہ کوئی آئے اور تجربہ کرکے چلا جائے یہ جیتے جاتے لوگوں کا صوبہ ہے،غیرت مند لوگوں کا صوبہ ہے ، نوکریاں ، سونامی ملین ٹری کے منصوبے کہاں گئے ،ایک ارب کے درخت لگانے والے پہلے سے لگے درخت لگا کر کھا گئے دس سال کے پی میں رشوت کا بازار گرم رہا اپنی جیبیں بھری جاتی رہیں ، دس سال یہاں ہماری مخالفت کرنے والے ایک ایک عوامی فلاحی منصوبہ دکھا دیں ، آٹھ فروری انتخابات میں فتح کے بعد نہ صرف مانسہرہ بلکہ پورے پاکستان کی تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرینگے ۔

(جاری ہے)

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے مانسہرہ سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف نے کیپٹن صفدر کو یہاں کے لیے وقف کردیا اور انہوں نے مانسہرہ کی خوب خدمت کی۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ جن کے پاس کارکردگی ہو وہ کسی پر تنقید نہیں کرتا، پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو 10 سال خیبر پختونخوا میں حکومت کر کے گئے توہ وہ کوئی ایک ہسپتال، کوئی اسکول، کوئی میٹرو بس دکھا دیں جو یہاں کے لوگوں کے لیے بنائی ہو۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ خیبرپختونخوا جیتے جاگتے لوگوں کا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا والو! اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا، آپ لوگوں نے اپنا فیصلہ 8 فروری سے پہلے ہی آج سنا دیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ ملین ٹری سونامی کا نعرہ لگا کر آئے وہ پہلے سے لگے ہوئے درختوں کی لکڑی بھی بیچ کر چلتے بنے، مجھے افسوس ہے اس انسان نے آپ کا بھلا نہیں سوچا، پشاور میٹرو بس چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے، جو 10 سال خیبر پختونخوا میں حکومت کرکے گئے تو وہ کوئی ایک ہسپتال، کوئی اسکول، کوئی میٹرو بس دکھا دیں جو یہاں کے لوگوں کے لیے بنائی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بدترین مخالفین صرف سیاسی مخالف نہیں تھے بلکہ ذاتیات پر اترتے تھے، آپ عزت اور غیرت والے لوگ ہیں، کیا یہ خیبرپختونخوا کا کلچر ہے کہ جلسوں میں خواتین پر آوازیں کسو، آج وہ جو بھی بھگت رہے ہیں، میں انہیں کوئی بددعا نہیں دینا چاہتی، لیکن اعمال انسان کو بہت دور تک چھوڑ کر آتے ہیں، ساری زندگی قبر تک پیچھا کرتے ہیں، خیبرپختو نخوا کوئی تجربہ گاہ نہیں کہ آئے تجربہ کیا اور چل دیے۔انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے نواز شریف مانسہرہ اور ہزارہ سے محبت کرتے ہیں، نوازشریف کی مانسہرہ سے محبت کا ثبوت ہے کہ انہوں نے کیپٹن صفدر کو آپ کی خدمت کے لئے وقف کردیا ہے، اگر نواز شریف کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں