مانسہرہ پولیس کی کارروائی ،مطلوب منشیات فروش ، اغوا کے مقدمہ میں نامزد مفرور ملزم گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 13:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش اور اغوا کے مقدمہ میں نامزد مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ اوگی کی پولیس نے منشیات فروش فیصل کو گرفتار کر کے 2 کلو 823 گرام چرس اور 514 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزم پولیس کو منشیات کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ دریں اثنا پولیس نے اغواکے مقدمہ میں نامزد مفرور ملزم عبدالولی خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف گزشتہ سال اغوا کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں