مردان،مرکزی تنظیم تاجران کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف بڑھتی ہوئی ظلم کیخلاف یوم سیاہ پر ریلی نکالی گئی

جمعرات 15 اگست 2019 17:48

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) مرکزی تنظیم تاجران (ظاہرشاہ گروپ) کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف بڑھتی ہوئی ظلم کے خلاف 15 اگست یوم سیاہ پر ریلی نکالی گئی،جس کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران اور مردان چیمبر آف کامرس کے صدر ظاہر شاہ کررہے تھے اس موقع ٹریفک پولیس انچارج امجد خان،چیئرمین غلام سرور صراف، والد میر کشمیری و دیگر ٹریفک کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے یوم سیاہ کے فلیکس، سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے بھی نعرے لگائے ،ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے کالج چوک میں جمع ہو کر جلوس کی شکل اختیا ر کی، مقررین نے کہا ہم اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کشمیریوں کی 72 سالہ قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ ہر گز قبول نہیں مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا متنازعہ کشمیر کے بارے میں انڈیا فیصلے کے خلاف ہم کشمیری عوام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے اور کشمیری عوام کیلئے نکل کر انڈیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم کسی صورت کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں