میت کوغسل دینے والی بیٹی اورخاتون کرونا میں مبتلا

اتوار 26 اپریل 2020 17:15

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2020ء) سندھ کے شہر مٹیاری میں میت کی تدفین کے بعد بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق 66 سالہ کرونا مریضہ 2 دن پہلے جناح اسپتال کراچی میں انتقال کرگئی تھیں، خاتون کی میت کی تدفین کے بعد بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے مطابق دو روز قبل جناح اسپتال انتظامیہ نے میت ورثا کے حوالے کردی تھی، مریضہ کی بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے مطابق ٹیسٹ کے نمونے لے کر مریضہ کے گھر اور 2 کالونیوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں