آزاد امیدوار نورمحمد میمن کی قیادت میں مٹیاری اور گردونواح میں ریلی کاانعقاد

جمعرات 4 جنوری 2024 22:02

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2024ء) این اے 216 مٹیاری کے آزاد امیدوار نورمحمد میمن کی قیادت میں مٹیاری اور گردونواح میں ریلی کاانعقاد ۔تفصیلات کے مطابق این اے 216 مٹیاری قومی اسمبلی کے آزادامیدوار نورمحمد میمن نے مٹیاری، ہالا اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں دورے کرکے لوگوں سے ملاقات کی بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکیامیدوار نورمحمد میمن نے کہاکیضلع مٹیاری گذشتہ 15 سال سے بدعنوانی اور بدانتظامی کا مرکز رہا ہے جس کے باعث ضلع کے 8 لاکھ آبادی والے شہروں میں عام لوگوں کو صاف پینے کا پانی اور صحت و تعلیم کی سہولیات نہ مل سکیں۔

انکاکہناتھاکے ضلع کے لوگ بدبودار اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ لاکھوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے آر۔

(جاری ہے)

او پلانٹ میں سے اکثر ناکارہ اور بند پڑے ہیں۔ ان کاکہناتھاکیتباہ ڈرینیج سسٹم کے باعث بارشوں میں شہر تالاب کا منظر پیش کرتے ہیں انکاکہناتھاکے مٹیاری ضلع میں پبلک اسکول سمیت کئی میگا پروجیکٹ مکمل نہیں کیے جا سکے۔ ضلع کے بڑے شہروں کے اسپتالوں میں ڈاکٹر اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث اکثر مریضوں اور زخمیوں کو حیدرآباد منتقل کردیا جاتا ہے ان کاکہناتھاکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے ملنے والی رقم بھی مبینہ کرپشن کی نذر ہوگئی۔

سکھر حیدرآباد موٹر وے کے لیے رکھی گئی رقم میں سابق ڈپٹی کمشنر نے مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب روپے کرپشن کی جس کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیاانکاکہناتھاکہ منتخب نمائندوں کی جانب سے طویل عرصے سے جھوٹے خواب سہانے دکھاکرہمیشہ عوام کو بے وقوف بنایا گیا لیکن اب ایسا ہرگز نہیں ہونے دیا جائیگا

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں