مٹیاری،سڑک پرگرے تیل کے باعث مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ایک شخص ہلاک،21 زخمی

جمعہ 22 اپریل 2022 00:53

مٹیار ی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2022ء) مٹیاری میں قومی شاہراہ پر سڑک پر گرنے والے تیل کے باعث مزدوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ مٹیاری کے قریب اس وقت پیش آیا جب دادو سے بدین جانے والا ٹرک شاہراہ پر گرے تیل کے باعث پھسل کر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 22 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نیو سعیدآباد کے ہسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز اور عملہ نہ ہونے کے باعث مریض زمین پر پڑے تڑپتے رہے اور مدد کو پکارتے رہے تاہم اس دوران زخموں کی تاب نہ لاکر ایک زخمی چل بسا تاہم بعد میں زخمیوں کو ہسپتال میں موجود اکلوتے کمپاؤنڈر نے مرہم پٹی کی جس کے بعد تمام زخمی اپنی مدد اپ کے تحت نوابشاہ اور حیدرآباد منتقل ہوگئے۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں