م* بشیر میمن کی استقبالیہ کمیٹی کے کنوینر کی تقرری سے نواز لیگ کے چند رہنما ناراض

پیر 16 اکتوبر 2023 20:10

ف*مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2023ء) سندھ میں ایمانداری کی بڑی شہرت رکھنے والے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی شمولیت کے بعد پنجاب کے ساتھ سندھ میں نواز لیگ بڑی اہمیت حاصل کرگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشیر میمن کو استقبالیہ کمیٹی کے کنوینر کی تقرری سے کچھ نواز لیگ کے رہنما ناراض ہوگئے ہیں لیکن نواز لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز نے بشیر میمن جو کہ ایک بہتر سماجی خدمتگار سچے اور ایماندار ہیرو ہونے کے کردار وجہ سے انہیں نوازلیگ کاکنوینر مقرر کیاہے جوکسی صورت میں پیچھے نہ ہٹیں گے۔

واضع رہے سابقہ نیازی سرکار نے بشیرمیمن کو ڈی جی ایف آئی اے میں تین سال کی ایکسٹینشن دینے کی پیشکش کرکے نوازلیگ پر جھوٹے مقدمہ بنانے کے لیئے کہالیکن انہوِں نے ایسی پیشکش مسترد کردی تھی جس کا بشیر میمن نے مختلف دیئے گئے انٹرویوز میں انکشاف بھی کیاتھا۔

(جاری ہے)

سانگھڑ، ہالہ اور سندہ بھر کے مختلف مقامات پر نواز لیگ کے جلسوں اور اجلاس میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے لیگی کارکنان وعہدیداران اور عوام سندہ میں پرجوش دکھائی دیتاہے،لیگی کارکنان اور عوام کاکہناتھاکے سندہ میں پہلے نوازلیگ قیادت عوام اور کارکنان کو نظر انداز کررہی تھی بشیرمیمن عوام اور کارکنان کے لیئے ایک بڑی امید کی کرن ہے وہ کبھی عوام کو اکیلانہیں چھوڑیں گے نہ ہی انہوں نے غریب مظلوم بے سہارا عوام کو پہلے چھوڑاہے ، سندھ میں بشیر میمن کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد نواز لیگ میں شامل ہو رہی ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میاں نواز شریف کی پاکستان آمد کے بعد سندھ کی اہم شخصیات نواز لیگ میں شامل ہو جائیں گی اور یہ بھی کہناہے کے پہلی بار نوازلیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کا ملک کے تینوں صوبوں سے لاکھوں عوام کے ساتھ سندھ کا عوام اجرک، سندھی ٹوپیوں سے تاریخی استقبال کریں گے بشیرمیمن نے رابطہ کرنے پر بتایہ کے میں نوازلیگ کاادنا ورکر ہوں عوامی محبتوں کو پہلے کی طرح برقرار رکھ کر انشائ اللہ میاں نواز شریف کوملک کا وزیر اعظم بناکر غریب بے سہارا مظلوم عوام کی بے لوث خدمت کی جائیگی ان کاکہناتھاکے میاں نواز شریف ملک کی اہم ضرورت ہیانشاء اللہ انکی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگاان کاکہناتھاکے ملک میں نواز لیگ حکومت بنائیگی دوسری طرف پی پی قیادت نے نوازلیگ کی سندہ کے عوام میں مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کاشکارہوگئی ہے ذرائع کاکہناہے کے پی پی قیادت نے بشیرمیمن کو پی پی میں شمولیت کرنے اور بڑا عہدہ دینے کی پیشکش کردی ہے جسے انہوں نے ٹھکرادیا ہے

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں