مینگورہ ،مکان میں آگ لگنے سے معذور لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوگئی

منگل 23 جنوری 2024 20:15

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) مینگورہ کے علاقے رنگ محلہ میں مکان میں آگ لگنے سے معذور لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق افتخار کے کچے مکان میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی ،اہلخانہ نے بھاگ کر جان بچائی تاہم گھر میں رہ جانے والی بارہ سالہ معذور بچی مروہ بری طرح جھلس کر چل بسی ۔ آتشزدگی سے گھریلوسامان اور فرنیچر بھی جل کر خاکستر ہوگیا ہے ۔ بعدازاں ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کے تعاون سے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں