محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ

محسن داوڑ کی جانب سے اکسائے جانے کے بعد ان کے ساتھیوں نے فوج کی چیک پوسٹ پر موجود جوانوں پر فائرنگ کر د ی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 26 مئی 2019 12:19

محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
میران شاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2019) پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں نے میران شاہ کے علاقے بویا میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر موجود جوانوں فائرنگ کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اس وقت میران شاہ کے علاقے بویا میں موجود ہیں جہاں ایک سڑک پر موجود پاک فوج کی چیک پوسٹ پر محسن داوڑ نے نعرے بازی شروع کر دی جس میں ان کے ساتھی بھی شامل ہو گئے، ذرائع کے مطابق محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے اور انہوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر پاک فوج کے جوان موجود ہیں اور ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے محسن داوڑ کے کچھ ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ محسن داوڑ اس سے پہلے بھی ریاست کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کا حصہ رہے ہیں، محسن داوڑ کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے اور وہ 2018 کے الیکشن میں آزاد حثیت میں ایم این اے منتخب ہوئے اور انہوں نے کسی بھی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی اور وہ پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف کئی بار بول چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ٹویٹر پر رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے حب الوطنی اور فرائض کو پش پشت ڈالتے ہوئے تمام اخلاقی حدیں پار کر دی تھیں اور ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ جغرافیہ بدلتا ہے، قومیں نہیں بدلتیں، میں افغان تھا، افغان ہوں اور افغان رہوں گا۔ ارمان لونی کی ہلاکت کے حوالے سے بھی محسن داوڑ نے پاکستان مخالف ٹوئیٹ کرنے پر افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری ریاست نے ارمان لونی کے قتل کو اپنا جرم سمجھنے کی بجائے پی ٹی ایم کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔ اب محسن داوڑ نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا ہے۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں