میرپورخاص تیز رفتار کار نے پولیس اہلکار کو ٹکر مار دی

جوان روزے کی حالت میں شہید ہوگیا، ٹکر مارنے والا لاپتہ

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 20 مارچ 2024 14:58

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 مارچ 2024ء) میرپورخاص میں کم عمر کے بچوں کی جانب سے کار چلانہ پولیس اہلکار کو مہنگی پڑ گئی کار کا اہلکار کے ساتھ تصادم پولیس اہلکار شہید تیز رفتار گاڑی نے پولیس اہلکار کو ٹکر مار دی جوان روزے کی حالت میں شہید ہو گیا جونیجو کوارٹر کے قریب مین روڈ پر فجر نماز کے بعد واقع پیش آیا واقع میں ارشاد احمد ملک اہکار شہید ہو گئے واقع کے اطلاع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری سول اسپتال پہنچ گئے والدین سے ملاقات ایس ایس پی کیپٹن اسد علی چوہدری نے شہید اہلکار کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حادثے کی تفصیلات معلوم کئے مزید اس موقع پر ایس ایس کیپٹن ریٹائر اسد علی چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس کے نوجوان شہداء ہمیشہ سندھ پولیس کا فخر رہے ہیں، نوجوان ارشاد احمد ملک ایک بہادر فرض شناس جوان تھا رات کے وقت جاگ کر ڈیوٹی دی روزے کی حالت میں شہید ہوئے ہیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین دوسری جانب کار تحویل میں لے کر بچوں کو پولیس نے چھوڑ دیا

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں