میرپور، ایس ایس پی کامران علی کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ

جمعرات 11 جنوری 2024 19:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) ایس ایس پی کامران علی کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ تھانہ تھوتھال کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف ایس ایچ او انسپکٹر وجاہت علی کاظمی کی تھانہ پولیس تھوتھال کے ہمراہ موثر کارروائی بن روڈ تھوتھال سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی، جس میں مسمی صفدر ولد اشرف قوم جٹ ساکن نیو سٹی میرپور کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

ملزم سے چار کلو 10گرام چرس گردا برآمد کرتے ہوئے زیر دفعات CNSA-9C مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ملزم سے دیگر منشیات فروشوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرلی گئیں۔منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والوں کی مذید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ ایس ایس پی کامران علی نے کہا کہ پولیس منشیات فروشوں کے مکمل نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے جلد ہی اس دھندے میں شامل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے جبکہ دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھی پولیس روزانہ کی بنیادوں پر کارروائیاں کررہی ہے تاکہ ضلع میرپور کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں