اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کا پولیس حکام کے ہمراہ بارانی ڈیم سائٹ کا ہنگامی دورہ

عقرب ڈاگ ڈیم میں پراسرار طور پر مچھلیوں کی ہلاکت آکسیجن اور پانی کی کمی کی وجہ سے ہونے کا خدشہ، مچھلیوں کی غیر قانونی شکار پر پابندی

جمعہ 11 دسمبر 2020 19:21

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کا پولیس حکام کے ہمراہ بارانی ڈیم سائٹ کا ہنگامی دورہ۔ عقرب ڈاگ ڈیم میں پراسرار طور پر مچھلیوں کی ہلاکت آکسیجن اور پانی کی کمی کی وجہ سے ہونے کا خدشہ۔ مچھلیوں کی غیر قانونی شکار پر پابندی لگا دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈیالئی اقرب ڈاگ بارانی ڈیم میں مچھلیوں کی پر اسرار ہلاکت کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فشریز مہمند عبدالقادرخان نے لوئر مہمند پولیس افسران کے ھمراہ فوری طوری پر ڈیم سائٹ کا دورہ کیا۔

اور ہلاک مچھلیوں اور پانی کے ذخیرے کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فشریز عبدالقادرخان مھمند نے کہا کہ ہلاکت کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے ڈیم میں ذخیر ہ شدہ پانی اور ہلاک شدہ مچھلیوں کے نمونے پشاور ارسال کردی گئی ہیں۔اور خدشہ ہے کہ واقعہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ھوئی ھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مردہ مچھلیوں کی فیک تصاویر شئیر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں