کاشتکار چنے کی کاشت جلد از جلد مکمل کر لیں ،محکمہ زراعت

جمعرات 25 نومبر 2021 17:58

ملتان۔25نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 25 نومبر2021ء) :محکمہ زراعت نے چنے کی فی ایکڑبہتر پیداوار کے لئے سفارشات جاری کر دیں ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکار چنے کی کاشت جلد از جلد مکمل کر لیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں یا محکمہ کے مشورہ سے جڑی بوٹی کش زہر کا استعمال کریں اگر کسی وجہ سے اُگاؤ تسلی بخش نہ ہو تو فصل دوبارہ کاشت کریں۔

چنے کے ساتھ تیل دار اجناس کی کاشت بھی کی جا سکتی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت  نے مزید کہا کہ چنے کی فصل کو پانی کی ضرورت کم ہوتی ہے تاہم آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں خصوصاً پھول آنے پر اگر فصل میں سوکھا محسوس ہو تو ہلکاپانی لگا دیں۔کابلی چنے کے لئے پہلا پانی بوائی کے 60 تا70 دن بعد اور دوسرا پھول آنے پر دیں۔

(جاری ہے)

دھان کے بعد کاشتہ فصل کو آبپاشی کی ضرورت نہیں پڑتی محکمہ زراعت کی طرف سے جاری سفارشات کے مطابق ستمبر کاشتہ کماد میں مخلوط کاشتہ چنے کی فصل کو کماد کی ضرورت کے مطابق آبپاشی دیں۔

اگیتی کاشتہ،کثرت کھاد یا بارش وغیرہ کی وجہ سے اگر فصل کا قد بڑھنے لگے تو مناسب حد تک پانی کا سوکا لگائیں یا کاشت کے بعد دو ماہ بعد شاخ تراشی کریں۔فصل کا معائنہ کرتے رہیں اور اگر فصل پر دیمک، ٹوکے یا چور کیڑے کا حملہ نظر آئے تو محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی عملے کے مشورہ سے مناسب زہروں کا استعمال کریں۔فصل پر امریکن سنڈی حملہ آور نظر آئے تو کاشتکار اس کے تدارک کا فوری انتظام کریں۔چنے کی فصل میں اگر جڑی بوٹیاں کم ہوں تو جڑی بوٹی مار زہروں کی بجائے گوڈی کو ترجیح دیں۔پہلی گوڈی فصل اُگنے کے30 تا40 دن کے بعد اور دوسری گوڈی پہلی گوڈی کے ایک ماہ بعد کریں۔ریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹری آسانی سے ہو جاتی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں