پی سی جی اےنے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

بدھ 3 جنوری 2024 20:08

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2024ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق 31دسمبر2023تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 81لاکھ 71ہزار82گانٹھ کپاس آئی۔ 31دسمبر2022تک 46 لاکھ12ہزار687گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35لاکھ 58ہزار395گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے۔

اضافے کی شرح 77.14فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 40لاکھ 78ہزار769گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل27لاکھ62ہزار287گانٹھ کپاس سے13لاکھ16ہزار482گانٹھ زائدہے۔ پنجاب میں اضافے کی شرح47.66فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 40لاکھ 92 ہزار 313گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل18لاکھ 50ہزار400گانٹھ کپاس سے 22لاکھ41ہزار913گانٹھ زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 121.16فیصدرہی۔31دسمبر2023تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے80 لاکھ82ہزار744گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 241جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں 2 لاکھ 92 ہزار 126 گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 73لاکھ 14ہزار127گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کاٹن سیزن 2023-24میں خریداری نہیں کی ہے۔

صوبہ پنجاب میں 210جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور40لاکھ8ہزار64گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 31دسمبر2023تک65ہزار311گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 94ہزار8گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 2لاکھ17ہزار 7گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 80 ہزار516گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 3لاکھ53 ہزار945گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 31ہزار825گانٹھ کپاس ضلع لیہ میں 2 لاکھ22 ہزار968گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 2لاکھ 15 ہزار 519گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1 لاکھ 89ہزار716گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 5لاکھ98ہزار211گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپورمیں 5لاکھ51ہزار377گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 10لاکھ67ہزار804گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑمیں 16لاکھ88 ہزار 766گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 1لاکھ 35 ہزار 900 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 1لاکھ78ہزار615گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 3لاکھ20 ہزار976 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 3لاکھ 54ہزار178گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 5لاکھ46ہزار890گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 63 ہزار200گانٹھ کپاس اورضلع حیدرآباد میں 2لاکھ28ہزار882گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں ایک لاکھ87ہزار 221گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیرفروخت شدہ سٹاک5 لاکھ64 ہزار 829گانٹھ کپاس اورروئی موجود ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں