ملک بھرکی طر ح ملتان میں بھی جشن آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا

منگل 14 اگست 2018 22:35

ملتان۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ملک بھرکی ملتان میں بھی جشن یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا۔ یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی ۔پرچم کشائی کی تقریب میں سائرن بجا کر سبز ہلالی پرچم کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی جبکہ ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کے لئے دعا بھی مانگی گئی ۔

اس تقریب میں پولیس ،سکائوٹس ،ایلیٹ جوانوں ،ریسکیو1122 اور طلبہ کی جانب سے شاندار پریڈ کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ پرچم کشائی کی تقریب میں کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیا نی ،آر پی او ملتان کنور شارخ خان ،ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک ،سی پی او ملتان منصور مارتھ،تحریک پاکستان کے بزرگ کارکن خورشید عباس گردیزی ، صدر ڈسٹرکٹ بار محبوب علی سندیلہ اور دیگر معززین شہر نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیا نی نے کہا کہ یوم آزادی کو بھر پور جوش و خروش سے منا ناچا ہیئے،آزادی ایک نعمت ہے اور اس نعمت کا شکر ادا کر نا چاہیئے ، دیار غیر میں ہر شخص کو اپنے وطن کی مٹی کی خوشبو یاد آتی ہے،اس سر زمین کے لئے ہم سب کو مثبت کردار ادا کر ناہو گا ۔ہمیں تمام تفرقے اور نفرتیں بھلا کر ایک ہو نا ہو گا صرف اسی صورت میں پاکستان ترقی کر سکتا ہے ۔

کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیانی نے کہا کہ تحریک پاکستان بارے تقاریر اور واقعات سن کر ان کا وجود کانپ اٹھتا ہے ہمیں اپنی نسل کو آزادی کے حقیقی معنوں سے آشنا کروانا ہو گا کہ آزادی کے ساتھ ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کر نا ہو گا ۔اجتماعی مفاد کو ذاتی مفاد پر فوقیت دینا ہو گی تاکہ وطن عزیز کا نام دنیا میں روشن کیا جا سکے ۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ زندہ قومیںاپنی رویات اور کلچر کو زندہ رکھتی ہیں زندہ کلچر دراصل آزادی کا عکاس ہو تا ہے اس لیئے کلچر کے فروغ کے لئے بھر پور اقدا مات کر نا چائیں ،کمشنر نے مزید کہا کہ عملی اقدا مات کر نے سے ہی قوموں کی حالت سنورتی ہے ۔

صرف لفاظی کافی نہیں ہوتی ۔اس ملک کی زمین بہت زرخیز ہے اور یہاں بہت ٹیلنٹ ہے ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہر شخص کو مثبت کردار ادا کر نے کا موقع دیا جائے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے بڑی قربا نیوں سے حاصل کیا ہے ۔ہم سب کو ملک اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نا ہے ہمیں اپنے بزرگوں کی کا میابیوں کو ضائع نہیں کر نا ہے ہر ملک کے اپنے اپنے مسائل ہو تے ہیں ہمیں ان مسائل کا حل نکالتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آگ کا دن قائد اعظم محمد علی جناح ،علامہ محمد اقبال اور ان کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کر نے کا دن کہ جنہوں نے تمام مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے خواب کی عملی تعبیر کو ممکن بنا یا ۔تقریب میں سکولوں کے بچوں کی جانب سے ملی نغمے ، ٹیبلوز، لوک گیت پر شاندار پر فارمنس بھی پیش کی گئی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض شاکر حسین شاکر نے ادا کئے جبکہ تقریب میںریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سجاد جہانیہ بھی موجود تھے ۔

نعیم الحسن ببلو نے تقریب میں لوک گیت پیش کئے ۔ بعد ازاں جشن آزادی کے حوالے سے جاری شجر کاری مہم میں کمشنر ملتان دویژن ندیم ارشاد کیا نی ، ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے پودا بھی لگا یا اور عوام الناس میںبھی مفت پودے تقسیم کئے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں