کسی بھی مہذب معاشرے کو پرکھنے کا معیار بنیادی انسانی حقوق کا احترام ہے ،وائس چانسلر ڈاکٹرطارق محمودانصاری

بدھ 23 جنوری 2019 23:14

ملتان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) کسی بھی مہذب معاشرے کو پرکھنے کا معیار بنیادی انسانی حقوق کا احترام ہے اور اس کا شعور پید اکرنے کیلئے یونیورسٹیوں میں لاء کالج سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گیلانی لاء کالج میں انسانی حقوق کی آگاہی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیلانی لاء کالج کی اپنی تاریخ نہ صرف اپنی شناخت بنانے کی ہے بلکہ لاء کی تعلیم میں معیار ی تعلیم کا ماڈل پیش کرنا ہے ۔وائس چانسلر نے گیلانی لاء کالج میں سنٹر آف اسلامک سٹڈیز کا ابھی افتتاح کیا تاکہ پاکستان کے فکری کردار کو اجاگر کیا جاسکے۔ پرنسپل گیلانی لاء کالج محمد آصف صفدر نے گیلانی لاء کالج کی بہتری کے لئے تجاویز پیش کیں اور گیلانی لاء کالج کی فیکلٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں