ملتان میں طوفان باد و باراں‌کے بعد نکاسی آب کا آپریشن مکمل

ہفتہ 13 اپریل 2024 13:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ملتان میں طوفان باد و باراں‌کے بعد نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہو گیا ہے ۔واسا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق ملتان میں سب سے زیادہ14 ملی میٹر بارش کڑی جمنداں پر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ چونگی نمبر9، پرانا شجاع آباد روڈ اوراس کے قریبی علاقوں میں 12،12ملی میٹر بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا چوہدری محمد دانش نے خود نکاسی آب کے انتظامات کاجائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ واسا کاسٹاف الرٹ رہے۔ بارش کے دوران انڈرپاس سمیت تمام علاقوں کو کلیئر رکھاگیا۔واسا کاسٹاف ہنگامی بنیادوں پر کام کرتارہا اور نکاسی آب کاآپریشن بارش رکنے کے بعد بھی جاری رہا۔ ایم ڈی واسانے چونگی نمبر9ڈسپوزل پر اپنا کیمپ آفس بھی قائم کردیا ہے تاکہ مزید بارش کی صورت میں ہنگامی طورپر کام جاری رکھا جائے۔انہوں نے تمام افسران اور سٹاف کی بہتر کارکردگی کوبھی سراہا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں