حادثات سے بچاؤ کیلئے میپکو سٹاف کو نئی بکٹ ماؤنٹڈ گاڑیاں فراہم

اتوار 14 اپریل 2024 16:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پرلائن سٹاف کو ڈیوٹی کے دوران حادثات کے خاتمے اور قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لئے آپریشن سرکلوں /ڈویژنوں کو نئی بکٹ ماؤنٹڈ گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میپکو ترجمان کے مطابق جدید آلات سے آراستہ بکٹ ماؤنٹڈ گاڑیوں کے استعمال سے میپکو میں دوران ڈیوٹی لائن سٹاف کو پیش آنے والے حادثات کا خاتمہ ممکن ہوجائیگابلکہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی، لائنوں، ٹرانسفارمرز اور پولز پر کام کرنیکا دورانیہ بھی کم ہوجائیگا۔

ابتدائی طورپرنئی خریدی گئی 8بکٹ ماؤنٹڈ گاڑیاں ملتان سرکل، بہاولپورسرکل، رحیم یار خان سرکل، مظفرگڑھ سرکل، لودھراں ڈویژن، ڈی جی خان ڈویژن، جامپور ڈویژن اور کوٹ چھٹہ ڈویژن کو فراہم کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جدید گاڑیوں کے استعمال کے لئے متعلقہ دفاتر کے زیر انتظام 2لائن مینوں اور ایک ڈرائیور کو تربیت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں