ملتان ڈویژن میں 22 اپریل کو گندم خریداری کا آغاز کیا جائے گا،کمشنر ملتان

منگل 16 اپریل 2024 14:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) کمشنرملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ ملتان ڈویژن میں 22 اپریل کو گندم خریداری کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ 6 ایکڑ اور ا س سے کم اراضی کے کاشتکاروں سے گندم خریدی جائے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گندم خریداری کے سلسلے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ کمشنرملتان نے مزید کہا کہ تمام سنٹرز پر سایہ دار انتظار گاہ اور پینے کے صاف پانی کا بندوست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 3900 روپے فی من گندم خریداری قیمت مقرر کی ہے۔انہوں نے کہاکہ باردانہ کے حصول کیلئے متعارف باردانہ ایپ پر درخواست وصولی جاری ہے۔

(جاری ہے)

مریم خان نے کہا کہ 17 اپریل رات 12 بجے باردانہ ایپ بند کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،پی آئی ٹی بی سے موصول درخواستوں کی زمینی ملکیتی کی جانچ کرے گی۔ کمشنرملتان نے کہاکہ پیغام موصول ہونے والے کاشتکاروں کو 19 اپریل سے فی ایکٹر 100 کلو کے 6 باردانہ فراہمی شروع ہوگی۔کمشنر مریم خان نے محکمہ زراعت کو کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کپاس کی کاشت ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ناگزیر ہے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہد کھوکھر نے بتایاکہ ڈویژن میں 45604 کاشتکار گندم خریداری کیلئے اب تک رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈویژن میں کپاس کی کاشت کا ہدف 9 لاکھ43 ہزار ایکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈائیریکٹر زراعت شہزاد صابرنے کہا کہ اگیتی کاشت کے ہدف میں 2 لاکھ 10 ہزار ایکڑ پر کپاس کی کاشت مکمل کی جاچکی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں