کمشنر ملتان نے آرپی اوکے ہمراہ ایس پی گلگشت ڈویژن کے نئے دفتر کا افتتاح کردیا

منگل 16 اپریل 2024 23:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن ر محمد سہیل چودھری کے ہمراہ ایس پی گلگشت ڈویژن کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا ۔سی پی او ملتان صادق علی ،سی ٹی او ملتان جلیل عمران خان، ایس پی گلگشت ڈویژن ایاز حسین، ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آر پی او ملتان کیپٹن ر محمد سہیل چوہدری نے نئے دفتر کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پولیس کے دفاتر کا اصل مقصد شہریوں کی سہولت اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، پولیس کے دفاتر ایسے مقامات پر پر ہونے چائیں جہاں عوام کی رسائی آسان ہو۔ سی پی او ملتان صادق علی نے بتایا کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید نئے دفاتر بھی بنائے جائیں گے۔بعدازاں کمشنر مریم خان، آر پی او ملتان کیپٹن ر سہیل چوہدری نے دیگر افسران کے ہمراہ تھانہ کوتوالی کا بھی دورہ کیا جہاں ایس ایچ او شبانہ سیف نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ارم سلیمی بھی ہمراہ تھیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں