میپکو ، ایک روز میں 131بجلی چوروں کو 51لاکھ 90ہزار روپے جرمانہ عائد،107مقدمات درج

بدھ 17 اپریل 2024 15:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران 131 افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیاگیا۔

(جاری ہے)

میپکو ترجمان کے مطابق آپریشن کے دو ران بجلی چوروں کو 2 لاکھ 25 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 51 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ 107 بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں نئے مقدمات درج کرائے گئے جبکہ ڈی جی خان اور بہاولپور سے 3 بجلی چور کو موقع سے گرفتار کرلیاگیا۔دریں اثناءمیپکو ٹیموں نے ملتان ریجن میں ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2 کروڑ 52 لاکھ روپے وصول کرلیے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں