ملتان ریجن پولیس میں یکساں احتسابی عمل کا تسلسل جا ری ہے،آر پی او

جمعرات 18 اپریل 2024 18:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ ملتان ریجن پولیس میں یکساں احتسابی عمل کا تسلسل جا ری ہے،پولیس رولز کے مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کی جزا و سزا کا تعین کیا جاتا ہے۔ترجمان ملتان پولیس کے مطابق جمعرات کے روز آر پی او ملتان نے اپنے دفتر میں قائم اردل روم میں پولیس افسران و اہلکاروں کو دی گئی سزاوں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی۔

آر پی او نے سب انسپکٹر شہباز حسین، ہیڈ کانسٹیبل محمد جاوید ، ہیڈ کانسٹیبل شہزاد علی، ہیڈ کانسٹیبل محمد طیب بلال ، کانسٹیبل کامران ، کانسٹیبل اصغر علی ، کانسٹیبل محمد منور، کانسٹیبل عزیز احمد اور ٹریفک اسسٹنٹ سعید احمد کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے انسپکٹر خرم اسرار، سب انسپکٹر بشیر احمد، سب انسپکٹر محمد شہباز ، سب انسپکٹر محمد سہیل ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فتخار احمد اور کانسٹیبل غلام مرتضیٰ کی اپیلوں پر دوبارہ انکوائری کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

آر پی او نے سب انسپکٹر بشیر احمد ، سب انسپکٹر کامران اسلام جبکہ کانسٹیبل عبدرزاق کی اپیل سروس ضبطگی ایک سال کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر جرمانہ میں تبدیل کر دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ محکمہ پولیس میں احتسابی عمل بہت سخت و تیز ہے اور میرٹ و پولیس رولز کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران و اہلکارمیرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں،فرائض منصبی ایمانداری اور دیانتداری سے سر انجام دیں ۔

مزید برآں آ ر پی او نے کہا افسران و اہلکار اپنی سزاؤں کے خلاف اپیلیں جلد از جلد اپیل کلرک سے مکمل کروا کر بھجوائیں تاکہ ان کا بھی فیصلہ کیا جا سکے،ان اپیلوں کا فائدہ آ پ کی آنے والی پروموشن پر ہوگا اس لئے اپیلیں بروقت جمع کروائیں تاکہ آ پ کی پروموشن میں کوئی رکاوٹ نہ آ ئے۔آر پی نے مزید کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں ملتان ریجن پولیس کے سینکڑوں افسران و اہلکاروں کی اپیلوں پر سماعت اور فیصلے ایک ریکارڈ ہے،ریجن میں یکساں احتسابی عمل کا تسلسل جا ری ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں