کاروبار سہولت سنٹر ملتان پنجاب بھرمیں دوسرے نمبر پر ہے جو کہ خوش آئیند ہے،کمشنر ملتان

جمعرات 18 اپریل 2024 21:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) کمشنر ملتان مریم خان نے کہا ہے کہ کاروبار سہولت سنٹر ملتان پنجاب بھرمیں دوسرے نمبر پر ہے جو کہ خوش آئند ہے،حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے تمام افسران مزید محنت کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر چیمبر آف کامرس میاں راشد اقبال کے ہمراہ بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے اور زائد این او سی جاری کرنے والے محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3 ماہ میں 258 این او سیز جاری ہوئے جن میں انرجی نے 52، جنگلات نے 115 اور محکمہ انڈسٹریز نے 54 ریکارڈ این او سیز جاری کئے۔صدر چیمبر میاں راشد اقبال نے بھی سہل اور کامیاب کاروباری پالیسی پر حکومتی اقدامات کو سراہا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں