وفاق میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،پنجاب میں کون حکومت کررہا ہے، خود وزیر اعلیٰ کو بھی معلوم نہیں ہے ‘رانا تنویر حسین

حکومت کو انتقامی سیاست سے فرست ہوتو عوام کی طرف توجہ دے نیب کو انتقامی طور پر استعمال کرکیسیاستدانوں کو بدنام کیا جارہا ہے ‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 نومبر 2018 18:10

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2018ء) مریدکے قومی اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈ ر رانا تنویر حسین نے کہا ہے وفاق میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جبکہ پنجاب میں کون حکومت کررہا ہے، خود وزیر اعلی کو بھی معلوم نہیں ہے ۔مریدکے میں ایک ہفتہ قبل قتل کئے جانیوالے تھانہ رنگ محل کے ایس ایچ او انسپکٹر زاہد اور اسکے دو ساتھیوں کے ورثا حاجی طاہر الیاس پہلوان اور بھتیجے حاجی متین راٹھور کے ہمراہ ملزم پکڑے نہ جانے پر احتجاج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا پنجاب میں قانون نام کی کوئی چیز نہ ہے گڈ گورنس کے حکومتی دعووں کا اندازا اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس کا انسپکٹر دو ساتھیوں سمیت دن دیہاڑے قتل کردیا گیا حکومت ایک بھی ملزم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں کرسکی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکومت کو انتقامی سیاست سے فرست ہوتو عوام کی طرف توجہ دے نیب کو انتقامی طور پر استعمال کرکیسیاستدانوں کو بدنام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا این آر او مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے قو م سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے سچ تو یہ ہے حکومت خالی کشکول لیکر سعودیہ اور چین گئی خالی کشکول کیساتھ واپس آئی عمران خان کے سو دن کے تبدیلی کے اعلان یہ ہیں کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے عالمی سطح پر تیل سستا ہوا ہے ہماری حکومت نے عوام پر تیل بم گرادیا ہے ۔

انہوں نے کہا وفاق میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جبکہ پنجاب میں کون حکومت کررہا ہے خود حکومت کو بھی علم نہیں انہوں نے کہا مسلم لیگ ن عدالتوں کا سامنا کررہی ہے حکومت آج تک کوئی کرپشن ثابت نہیں کرسکی ۔انہوں نے کہا اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں نااہلوں کی حکومت کب تک چلے آخر انجام قوم دیکھے گی انہوں نے کہا حکومت نے قوم سے جو وعدے کئے پورے کرنے کی بجائے عوام کیلئے عزاب بن گئی ہے جب ہم نے حکومت چھوڑی سب کچھ ٹھیک تھا معیشت بھی ٹھیک تھی اور عالمی سطح پر معاملات بھی ٹھیک تھے اچانک عمران خان کی حکومت میں ہی ہر قسم کے بحران جنم لے رہے ہیں ہمارے دور میں ڈالر کہاں تھا آج کہاں ہے اسٹاک مارکیٹ دنیا کی نمبر ون پر جارہی تھی آج حالات کہاں کھڑے ہیں معیشت بہتر تھی آج معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے سرمایہ کاری زوروں پر تھی آج سرمایہ کار آنے کو تیار نہیں حکومت پوری دنیا میں کشکول لئے پھر رہی ہے کوئی پیسہ دینے کو تیار نہیں۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں