شجرکاری کے دوران زمینداران کو پھلدارپودہ جات ارزاں نرخوں پر مہیا کیے گئے، محکمہ زراعت

پیر 8 مئی 2023 23:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2023ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گزشتہ موسم شجرکاری کے دوران آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں زمینداران کو کراپ میکسیمائزیشن پروگرام کے تحت پھلدارپودہ جات ارزاں نرخوں پر مہیا کیے گئے۔ اِن پودہ جات میں سیب ، اخروٹ ، انار، لوکاٹ ، ناشپاتی ، خوبانی ، جاپانی پھل ، آم وغیرہ شامل ہیں۔ زمینداران نے پھلدار پودہ جات محکمہ زراعت کے دفاترسے باغات کی صورت میں سبسڈائزڈ نرخوں پر حاصل کیے۔

جن علاقوں میں زمینداران کی جانب سے باغات تنصیب کیے گئے اس کا تمام تر ریکارڈ محکمہ کے پاس محفوظ ہے۔ سیکرٹری زراعت سردار جاوید ایوب کی ہدایت پر گزشتہ ہفتہ سے محکمہ زراعت کی مانیٹرنگ ٹیم نے بمطابق ریکارڈ ان باغات کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نظامت اعلیٰ زراعت کی جانب سے تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیم کے چیئر مین ناظم زراعت تحقیق محمد الماس عباسی ہیں ، دیگر آفیسران میں نائب ناظم تربیت و ایڈاپٹیو ریسرچ یونٹ گڑھی دوپٹہ ملک محمد عامر اور اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر سید مرتضی گیلانی اور ایس ایم ایس ممتاز احمد شامل ہیں ۔

مانیٹرنگ ٹیم نے اپنے دورہ کا آغاز ضلع جہلم ویلی سے کیا جو کہ تمام اضلاع میں پھلدار پودہ جات کے باغات کی مانیٹرنگ کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔تمام اضلاع کی جانب سے وزٹ کے دوران مانیٹرنگ ٹیم کی معاونت کے لیے فوکل پرسن منتخب کیے گئے ہیں جو کہ اپنے ضلع میں دورانِ وزٹ مانیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں