تاریخ گواہ ہےجو لیڈرملک کے اداروں کو تباہ کرتے ہیں وہ کبھی ٹھیک نہیں کرسکتے۔عمران خان

حکومت ملی تو کشمیریوں کی آواز انٹرنیشنل فورم پر اٹھائونگا،جب لیڈر لال بتی پر رکتا ہے تو پوری قوم رکتی ہے،چور چور کا احتساب نہیں کرسکتا،احتساب صرف عمران خان کرے گا،جب لیڈر کرپشن نہیں کرتا تو پٹواری بھی کرپشن نہیں کرتا،پاکستان میں مہنگے مہنگے پراجیکٹ بنانا اور کمیشن کھانا نواز شریف کا ماڈل ہے،پاکستان سعودی عرب اور ایران سے زیادہ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا باغ میں انتخابی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 مئی 2016 17:42

تاریخ گواہ ہےجو لیڈرملک کے اداروں کو تباہ کرتے ہیں وہ کبھی ٹھیک نہیں کرسکتے۔عمران خان

باغ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی۔2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت ملی تو کشمیریوں کی آواز انٹرنیشنل فورم پر اٹھائونگا،چور چور کا احتساب نہیں کرسکتا،احتساب صرف عمران خان کرے گا،دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جو لیڈرملک کے اداروں کو تباہ کرتے ہیں وہ کبھی ٹھیک نہیں کرسکتے،پاکستان میں نواز شریف کا ماڈل ہے کہ مہنگے مہنگے پراجیکٹ بناؤ اور کمیشن خود کھاؤ،پاکستان سعودی عرب اور ایران سے زیادہ بجلی پیدا کرسکتا ہے،جب لیڈر کرپشن نہیں کرتا تو پٹواری بھی کرپشن نہیں کرتا،جب لیڈر لال بتی پر رکتا ہے تو سب رکتے ہیں،کسی قوم نے ترقی نہیں کی جس کا لیڈر کرپٹ ہوتا ہے۔

زلزلہ آیا تو انگریز دور کی بلڈنگز بچ گئیں جبکہ نئی تباہ ہوگئیں۔انہوں نے آج آزاد کشمیر باغ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑوں پر جنون کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

(جاری ہے)

نوجوانوں ،بہنوں اور بزرگوں ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دنیا کی تاریخ ایک چیز کی گواہ ہے کہ جو ملک کے اداروں کو تباہ کرتے ہیں وہ کبھی ٹھیک نہیں کرسکتے۔مغرب ہم سے دو وجوہات کی بناء پر آگے ہے کیوں وہ ہم سے آگے نکل گیاہے؟ جبکہ پاکستان میں 12موسم ہیں،آپ پھل اگا سکتے ہیں ہر چیز اگا سکتے ہیں۔

ہمارے مقابلے میں برطانیہ کے پاس کیاہے؟ ہمارے پاس تیل،تانبے کے ذخائر،200ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں۔برطانیہ ہم سے آگے اس لیے ہے کہ ادارے مضبوط ہیں،عدالتیں انصاف دیتی ہیں۔بچوں کیلئے بہترین تعلیم ہے،ہسپتالوں میں مفت علاج جبکہ غریبوں کیلئے عدالتوں میں مفت انصاف ہے۔ان کے ادارے مضبوط ہیں،پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہے۔ادارے میرٹ اور قانون پر چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی اگر ادارے ٹھیک کرلیں اور اخراجات نوجوانوں پر کریں۔جبکہ میاں صاحب کا منشور ہے کہ موٹروے بناؤ اور سڑکیں بناؤ۔عمران خان نے کہا کہ جرمنی اور جاپان جنگ عظیم میں تباہ ہوگئے۔لیکن 10سالوں میں وہ عظیم ملک بن گئے کیونکہ انہوں نے سرمایہ کاری اپنے لوگوں پر کی تھی۔پاکستان میں نواز شریف کا ماڈل ہے کہ مہنگے مہنگے پراجیکٹ بناؤ اور کمیشن خود کھاؤ۔

جس سے عوام غریب ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لندن میں مہنگے اپارٹمنٹس بھی عوام کا پیسہ ہے۔اورنج ٹرین 260ارب روپیہ عوام کا پیسہ ہے۔یہ پیسہ تعلیم پر لگنا چاہیے تھا۔جو قوم اپنے بچوں کی تعلیم پر پیسہ نہیں خرچ کرسکتی وہ آگے نہیں بڑھ سکتی۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے کشمیر میں تین کام تعلیم و صحت پر پیسہ خرچ کرنا اور درختوں پر پیسیہ لگانا ہے۔ادارے ٹھیک کرینگے۔آزاد کشمیر کی نیب ٹھیک کرینگے۔بیرسٹر صاحب کے رشتے داروں کو بھی نہیں بخشے گا۔انہوں نے کہاکہ انصاف وہ ہوتا ہے جو عمران،نواز اور آصف زرداری کو بھی نہ بخشے۔انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم کرپشن کریگا تو نیچے بھی کرپشن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چور چور کا احتساب نہیں کرسکتا،احتساب صرف عمران خان کرے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں