مفتی منیب الرحمن کے بھائی ڈاکٹر محبوب الرحمن ایبٹ آباد میں سپردخاک

بدھ 17 اپریل 2024 22:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) علامہ مفتی ڈاکٹر منیب الرحمن کے بھائی معروف سماجی و دینی شخصیت ڈاکٹر محبوب الرحمن کو ایبٹ آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ کامرس کالج گراؤنڈ ایبٹ آباد میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں مرکزی سیرت کمیٹی مظفرآباد آزاد کشمیر کے صدر عتیق احمد رضا، تحریک لبیک آزاد جموں و کشمیر کے ناظم اعلیٰ مفتی عبدالرئوف نظامی، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سید منظور حسین اور انجمن طلبہ اسلام کے سابق سیکرٹری جنرل حسنین علی مصطفائی سمیت پاکستان و آزاد کشمیر بھر سے جید علمائے اسلام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں مظفرآباد سمیت دیگر اضلاع سے بھی سینکڑوں علماء اور کارکنان اہل سنت شریک ہوئے۔اس موقع پر سوگواران سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں